وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔
عمرے سے قبل وفد نے خانۂ کعبہ کی زیارت کی سعادت بھی حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، عوام کی خوش حالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
