کراچی کے رہائشی میر رضا علی کی ہلاکت کے مقدمے میں نئی تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں ان کے جسم پر گولی کے علاوہ دیگر زخموں اور تشدد سے مشابہ نشانات دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر میں لباس پر گولی کا سوراخ اور جسم کے مختلف حصوں پر نشانات بھی نمایاں ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی سینے میں لگی اور کمر سے باہر نکلی تھی۔
ادھر مقتول کے والد کے وکیل جبران ناصر نے قبر کشائی کے عمل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں یہ کارروائی قابل قبول نہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ عدالتی ہدایات کے بعد بنائی گئی میڈیکل ٹیم کو اچانک تبدیل کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، اس لیے شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔
