بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور، سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈیوس کردہ نئی فلم میں مرکزی کردار کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔ اگر معاہدہ طے پا گیا تو تقریباً 25 برس بعد دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ اختلاف ختم ہو سکتا ہے اور یہ ان کا پہلا مشترکہ فلمی منصوبہ ہوگا۔ تاہم فلم سے متعلق حتمی اعلان ابھی سامنے نہیں آیا۔
