سعودی کابینہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی مذاکرات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے پائیدار امن کے لیے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنگ بندی اور سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ اہم بحری راستوں کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے کثیرالقومی بحری دفاعی اتحاد میں عالمی تعاون کا بھی خیرمقدم کیا۔
