لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں معمولی تنازع ایک افسوسناک واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر کے اپنی بزرگ والدہ اور پڑوسی خاتون کو قتل کر دیا۔ واقعے میں پڑوسی خاتون کی دو بیٹیاں بھی زخمی ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جھگڑا ہمسایوں کے درمیان ہونے والے معمولی اختلاف کے بعد پیش آیا۔
