امریکی ڈیموکریٹ سیاستدان عبدالرحمٰن محمد السید نے ایک ٹی وی پروگرام میں اسرائیل کے لیے امریکی امداد سے متعلق اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی غیر ملکی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کو یہود مخالف قرار دینا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا دونوں قابلِ مذمت ہیں اور ہر قسم کے مذہبی تعصب کا یکساں طور پر مقابلہ کیا جانا چاہیے۔
عبدالرحمٰن السید نے مزید کہا کہ ان کے مطابق امریکا کو کسی بھی ملک کو غیر مشروط فوجی امداد دینے کے بجائے اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
