حکومتِ پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کے لیے باضابطہ درخواست کر دی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شرائط طے ہونے کے بعد یہ رقم رواں ماہ پاکستان کو موصول ہونے کی توقع ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے 2.2 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی تھیں، جن میں 1.3 ارب ڈالر کا چینی کمرشل قرض بھی شامل تھا۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال اسٹیٹ بینک انٹربینک مارکیٹ سے 7 ارب ڈالر سے زائد خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ بیرونی ادائیگیوں اور زرِمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جا سکے۔
