ایران نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے خلاف کیے جانے والے دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد ایران پر سیاسی و نفسیاتی دباؤ بڑھانا ہے۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکی دھمکیاں صرف بیانات تک محدود نہیں رہیں بلکہ بعض حملوں میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شہری متاثر ہوئے۔
