امریکی ریپبلکن سینیٹر جم بینکس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت کے اندر مختلف مؤقف رکھنے والے گروپ موجود ہیں، جن میں بعض عناصر امریکا کے ساتھ معاہدے کے حق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر جلد پیش رفت نہ کی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا اب بھی تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر سخت اقدامات سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
جم بینکس کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا ایک حصہ امریکی دباؤ کے باعث مذاکرات کا خواہاں ہے، جبکہ دوسرا حصہ سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔
