ذات صلة

جمع

امریکا: اسکول فائرنگ کے ملزم کے والد کو 15 سال قید

امریکی ریاست جارجیا میں ہائی اسکول فائرنگ کے کیس...

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر، 3 افراد زخمی

کراچی کے نیپا پل کے قریب واٹر ٹینکر کی...

امریکا: اسکول فائرنگ کے ملزم کے والد کو 15 سال قید

امریکی ریاست جارجیا میں ہائی اسکول فائرنگ کے کیس میں ملزم کے والد کولن گرے کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ان کے بیٹے نے 2024 میں فائرنگ کرکے دو اساتذہ اور دو طلبہ کو ہلاک کیا تھا اور اسے پہلے ہی عمر قید کی سزا مل چکی ہے۔

استغاثہ کے مطابق کولن گرے نے اپنے بیٹے کی ذہنی حالت، آن لائن سرگرمیوں اور گھر میں موجود اسلحے کے حوالے سے مناسب احتیاط نہیں کی۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ حملے سے کچھ عرصہ قبل اس نے بیٹے کو رائفل خرید کر دی تھی، جبکہ پولیس اس سے فائرنگ کی دھمکیوں کے معاملے میں پہلے ہی پوچھ گچھ کر چکی تھی۔

عدالت نے قرار دیا کہ والد کی غفلت نے واقعے کو روکنے کے ممکنہ مواقع ضائع کیے۔