ذات صلة

جمع

امریکا: اسکول فائرنگ کے ملزم کے والد کو 15 سال قید

امریکی ریاست جارجیا میں ہائی اسکول فائرنگ کے کیس...

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر، 3 افراد زخمی

کراچی کے نیپا پل کے قریب واٹر ٹینکر کی...

مودی مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پر میٹا انڈیا سربراہ سمیت کئی افراد کے خلاف مقدمات

بھارتی شہر حیدرآباد میں سائبر کرائم پولیس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے متعلق مبینہ توہین آمیز تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے معاملے میں میٹا انڈیا کے سربراہ ارون سرینواس سمیت متعدد افراد اور اکاؤنٹس کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت گزاروں نے الزام عائد کیا کہ انسٹاگرام پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مودی کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ نازیبا تبصرے بھی شیئر کیے گئے، جن سے عوام میں غلط معلومات اور بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے طلبہ احتجاج کے دوران سامنے آنے والی دیگر متنازع پوسٹس اور تبصروں کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب میٹا نے بھارتی حکومت کو مواد کی نگرانی مزید سخت کرنے اور اہم فیصلوں کو سینئر حکام سے جانچنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔