سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کا نظام فیل ہونے سے متعلق بیان حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتی محرومی اور بے چینی کو ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں، ورنہ عوامی احتجاج میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی اصلاحات کے ذریعے نظام میں بہتری لائی جا سکتی ہے تو ان اقدامات پر فوری عمل ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق بہتر گورننس ہی عوام کا اعتماد بحال کرنے کا راستہ ہے۔
