سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی خراب شہری صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی موجودہ حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی برس بعد کراچی آکر بھی انہیں نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی۔ ان کے مطابق کورنگی، سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ سمیت کئی علاقے اب بھی بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔ شاہد آفریدی نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر کی ترقی اور عوامی سہولتوں کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
