ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل کے آغاز سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ میں بھی 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
