ذات صلة

جمع

ریاض کے طویق ٹاور پر ولی عہد کا عظیم الشان میورل، گنیز ریکارڈ کی دوڑ میں شامل

سعودی دارالحکومت ریاض کے طویق ٹاور کی بیرونی دیوار پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دیوقامت میورل تیار کیا گیا ہے، جسے مملکت کا سب سے بڑا وال آرٹ قرار دیا جا رہا ہے اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سعودی آرٹسٹ بدر البلوی کے مطابق 305 میٹر بلند ٹاور پر یہ فن پارہ 31 روز میں مکمل کیا گیا، جس کے لیے چار کرینوں اور خصوصی آلات کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں روایتی سعودی رنگوں اور جدید فن کا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

یہ میورل عوام اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ سعودی ثقافتی شناخت، عوامی آرٹ اور جدید تعمیراتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک منفرد مثال ہے۔