بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ گووندا اداکاری کے معاملے میں عامر خان سے بھی زیادہ پرفیکشن پسند ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ گووندا اکثر شوٹنگ پر تاخیر سے آتے تھے، تاہم منظر کو بہترین بنانے کے لیے متعدد بار ریہرسل اور اضافی ٹیک دینے پر اصرار کرتے تھے، چاہے ہدایتکار ایک ہی ٹیک سے مطمئن کیوں نہ ہوں۔
شگفتہ علی کے مطابق گووندا خوش مزاج اور بااخلاق شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی یہی محنت انہیں بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں نمایاں مقام دلاتی ہے۔
