پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی، جبکہ گلیوں، سڑکوں اور کھلی جگہوں پر جمع بارش کے پانی میں نہانے پر 60 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی بلند سطح اور ممکنہ حادثات سے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندی پر عمل کریں اور خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
