ذات صلة

جمع

ایران کا یوکرین کو سخت جواب دینے کا اعلان، امریکا پر بھی تنقید

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے ایرانی جہاز کو نشانہ بنانا خطرناک اقدام ہے، جس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کا ہر صورت دفاع کرے گا اور سفارتی راستہ بھی اپنی ترجیحات کے مطابق اختیار کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی اور دونوں ممالک کے درمیان اس وقت براہِ راست رابطہ نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں، تاہم آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ اس معاملے پر امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔