ذات صلة

جمع

گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ملزم کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں گرفتار ملزم سعد عباسی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے، تاہم ملزم کا موبائل فون ابھی تک برآمد نہیں ہو سکا، جس کے لیے مزید تفتیش درکار ہے۔

عدالت نے ملزم کو دوبارہ 3 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی۔