پشاور ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہری پیشے کے لحاظ سے تاجر ہے اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈ مشکوک قرار دیے جانے کے باعث بلاک کیا گیا۔
عدالت نے معاملے کے حل کے لیے درخواست گزار کو نادرا بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
