امریکی ریاست کیلیفورنیا کے معروف تحقیقی ادارے سالک انسٹیٹیوٹ نے بھارتی نژاد سائنسدان سچی دانند پانڈا کو جنسی بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے دوران ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ریسرچ اسسٹنٹ کی شکایت کے بعد ادارے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ یہ حالیہ برسوں میں ان کے خلاف ہراسانی کے الزامات سے متعلق دوسرا تحقیقی معاملہ بتایا جا رہا ہے۔
سچی دانند پانڈا نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ محفوظ اور پیشہ ورانہ ماحول کے فروغ کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ادارہ چھوڑنے کے بعد سائنسی تحقیق اور نئی کتاب پر توجہ دینے کا عندیہ بھی دیا۔
