ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکا کا ایران میں نئے حملوں کا اعلان، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے 12ویں مرحلے میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سینٹکام کے مطابق حملوں میں بحری عسکری تنصیبات، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہیں، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاعی نظام شامل تھے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی افواج نے حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے متعدد فوجی مقامات پر کارروائیاں کی ہیں اور سمندری ناکہ بندی جاری ہے۔

امریکی کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ اب تک 9 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے جبکہ ایک جہاز کو غیر فعال بنایا گیا۔ اس کے علاوہ مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار مکمل آپریشنل تیاری کے ساتھ تعینات ہیں۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔