دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنی قریبی دوست اور جنوبی افریقی گیمنگ اسٹریمر تھیا بوئسن سے شادی کر لی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین دن ہے۔
شادی کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے۔ مسٹر بیسٹ کریم رنگ کے ٹکسیڈو جبکہ تھیا سفید عروسی لباس میں دکھائی دیں۔
دونوں کی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور مشترکہ دلچسپیوں کے باعث ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ تھیا بوئسن ایک معروف کنٹینٹ کری ایٹر، مصنفہ اور گیمنگ اسٹریمر ہیں، جنہوں نے قانون، نفسیات اور نیورو سائیکالوجی کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
