ذات صلة

جمع

بلدیہ میں کیمیکل گودام میں آگ، 4 فائر ٹینڈرز امدادی کارروائی میں مصروف

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رشید آباد میں قائم کیمیکل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 4 فائر ٹینڈرز موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔