ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ورلڈ کپ فتح کے جشن میں لامین یامال کے ننھے بھائی نے بھی توجہ سمیٹ لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی تاریخی کامیابی کے بعد نوجوان اسٹار لامین یامال نے فتح کا جشن اپنے 3 سالہ بھائی کینے کے ساتھ منایا، جس کی معصوم حرکات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

فائنل میں اسپین نے ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیصلہ کن گول اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس نے کیا۔

میچ کے بعد فیران ٹوریس نے فتح اسپین کے عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ “یہ گول اسپین کے 4 کروڑ 70 لاکھ عوام نے کیا ہے۔”

ورلڈ کپ کے دوران لامین یامال اپنی شاندار کارکردگی کے باعث نمایاں رہے، جبکہ فتح کے جشن میں ان کے ننھے بھائی کینے بھی اپنی دلکش موجودگی کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔