ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

ورلڈ کپ تنازع، ارجنٹائن کے 3 کھلاڑیوں کے برطانوی ویزوں پر سوالات

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد فاکلینڈ (مالویناس) سے متعلق متنازع بینر اٹھانے پر ارجنٹائن کے تین پریمیئر لیگ فٹبالرز کے برطانوی ورک ویزوں سے متعلق بحث شروع ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیساندرو مارٹینیز، کرسٹیان رومیرو اور اینزو فرنانڈیز نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد “فاکلینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں” لکھا بینر اٹھایا، جس پر برطانیہ میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

کئی برطانوی سیاست دانوں نے فیفا سے ارجنٹائن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ فیفا نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ پابندی عائد نہیں کی گئی۔

سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے سابق معاون نائل گارڈینر نے مطالبہ کیا ہے کہ بینر میں شریک ارجنٹائن کے پریمیئر لیگ کھلاڑیوں کے ورک ویزے منسوخ کیے جائیں۔

تاہم ایک برطانوی امیگریشن ماہر کے مطابق صرف یہ بینر اٹھانے کی بنیاد پر ان کھلاڑیوں کے ویزے منسوخ کرنا قانونی طور پر انتہائی مشکل ہوگا۔

یہ تینوں کھلاڑی اس وقت انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ، ٹوٹنہم ہاٹسپر اور چیلسی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔