ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

مون سون کی بارشوں سے موسم خوشگوار، کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، مریدکے، کاہنہ اور ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں بارش کے باعث یونیورسٹی روڈ انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل رہی، جبکہ صوابی میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔