ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف عبوری چالان جمع، 21 مقدمات کا انکشاف

کراچی کی سٹی کورٹ میں سی ٹی ڈی نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان جمع کرا دیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔

چالان کے مطابق انمول عرف پنکی، اس کے بھائی ناصر اور دیگر ملزمان کو منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا مؤقف ہے کہ گرفتار ملزمان نے کراچی بھر میں منشیات کی سپلائی اور قیمتوں کے تعین میں پنکی کے کردار کا انکشاف کیا، جبکہ پولیس کے مطابق ملزمہ سے جیل میں تفتیش کے بعد اسے اس مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمے میں تفتیشی افسر سمیت 14 گواہوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔