فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ فنکار موسیقی اور تفریح سے شائقین کو محظوظ کریں گے، جبکہ جینیفر ہڈسن امریکی قومی ترانہ پیش کریں گی۔
منتظمین کے مطابق تقریب میں ٹورنامنٹ کے یادگار لمحات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور فائنل سے قبل شائقین کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام ہوگا۔ مزید خصوصی مہمانوں اور فنکاروں کے نام بھی جلد سامنے لائے جائیں گے۔
