بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک 45 سالہ ڈاکٹر اپنے گھر میں مردہ جبکہ ان کا 8 سالہ بیٹا چاقو کے وار سے زخمی حالت میں ملا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں صرف خاندان کے افراد موجود تھے اور تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی کسی شخص کے ملوث ہونے کی حتمی تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ، سی سی ٹی وی ریکارڈ اور دیگر شواہد کی مدد سے واقعے کی مکمل حقیقت معلوم کی جا رہی ہے۔
