امریکا میں ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی کارروائیاں آئینی اختیارات سے تجاوز ہیں اور جنگی صورتحال کو مزید بڑھا رہی ہیں۔ متعدد رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی افواج کو واپس بلایا جائے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اقدامات کیے جائیں۔
