اداکارہ اور فلم ساز امر خان کی ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی پوسسٹ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو کے ساتھ “حقیقت” لکھا، جس میں معاشرے میں دولت کی اہمیت پر بات کی گئی تھی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں، جہاں کچھ صارفین نے اس مؤقف سے اتفاق کیا، جبکہ کئی افراد نے کہا کہ مالی ذمہ داریاں نبھانے والی خواتین بھی خاندان کی کفالت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
