بھارت کے شہر بنگلورو میں پولیس نے 11 ماہ کی بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں اس کے والدین کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی طور پر دونوں نے واقعے کو حادثہ قرار دیا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آنے والے شواہد کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران بچی مبینہ تشدد کا نشانہ بنی، جس کے باعث اسے جان لیوا اندرونی چوٹیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
