پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب کر دی ہے۔ بورڈ کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی بیٹرز کو میچ جیسی پریکٹس فراہم کرے گی، جس سے بولر کے ایکشن، رفتار اور ریلیز پوائنٹ کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس مشین کے ذریعے کھلاڑی اپنی تیاری کو مزید مؤثر بنا سکیں گے۔
