بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 20 مسافر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
