بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے سوشل میڈیا پر گزشتہ چند ماہ کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں کبیر باہیا کے ساتھ ایک تصویر بھی شامل ہے۔ اس تصویر کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی گردش کرتی افواہیں ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئی ہیں۔
حال ہی میں کبیر باہیا کی ایک خاتون کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر کے بعد بریک اپ کی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں، تاہم قریبی ذرائع نے واضح کیا کہ وہ خاتون ان کی خاندانی دوست ہیں۔ دوسری جانب کریتی سینن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی پر شادی سے پہلے عوامی طور پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں۔
