بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے بارے میں ایک پروڈکشن ٹیم کے رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلم **کاک ٹیل 2** کی شوٹنگ کے دوران دہلی کی فضائی آلودگی کے باعث کچھ مخصوص انتظامات کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لائن پروڈیوسر سُمت تیاگی کا کہنا ہے کہ شاہد کپور نے ایئر پیوریفائر کے بغیر کھلی جگہ پر شوٹنگ سے گریز کیا، جس پر پروڈکشن ٹیم نے فوری طور پر متعدد ایئر پیوریفائر کا انتظام کیا۔ تاہم شاہد کپور کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
