سی ٹی او لاہور نے ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کے لائسنس 6 ماہ سے 3 سال تک معطل کیے جا سکیں گے، جبکہ مہلک حادثات کے مقدمات میں لائسنس کی بحالی عدالت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ معطل لائسنس کے باوجود گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ سڑکوں کے قیام کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔
