سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک کا پہلا ای ایس جی (ESG) میوچل فنڈز فریم ورک متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
نئے ضوابط کے تحت اثاثہ جاتی انتظامی کمپنیاں ایسے فنڈز متعارف کرا سکیں گی جو ماحولیاتی تحفظ، سماجی ذمہ داری اور مؤثر کارپوریٹ گورننس کے اصولوں پر عمل کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ای ایس جی فنڈز کے کم از کم 50 فیصد اثاثے پائیدار سرمایہ کاری پر مشتمل ہوں گے، جبکہ یہ اقدام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور کاروباری اداروں میں بہتر معیار اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
