وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی شرح کے مطابق یہ لیوی 2.5 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ اسی تناسب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تبدیلیوں کے باوجود عوام کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔
