کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملے کے معاملے میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سرکاری مدعیت میں مرکزی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل، انسدادِ دہشت گردی اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ حکام کے مطابق اس واقعے سے متعلق مزید مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔
