فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پیراگوئے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ مرحلے میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر رہیں، جبکہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی کے بعد پیراگوئے اگلے مرحلے میں فرانس یا سوئیڈن میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔
