بھارت کے ساحلی شہر ہلدیا میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں، تاہم ابتدائی شبہ ہے کہ واقعہ پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کے باعث پیش آیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
