ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریش پوری نے پہلی ملاقات میں میری گھبراہٹ ختم کر دی: امیشا پٹیل

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم غدر کی شوٹنگ کے دوران معروف اداکار امریش پوری کے ساتھ اپنا پہلا سین کرتے ہوئے وہ بہت نروس تھیں۔ ان کے مطابق امریش پوری کی شخصیت اور تجربے کی وجہ سے وہ دباؤ محسوس کر رہی تھیں، لیکن سینئر اداکار کے دوستانہ رویے نے ان کا اعتماد بحال کر دیا۔

امیشا پٹیل نے کہا کہ امریش پوری نے کبھی انہیں نئے فنکار ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پردے پر سخت اور خوفناک کردار ادا کرنے والے امریش پوری حقیقی زندگی میں نہایت خوش مزاج، ذہین اور محبت کرنے والے انسان تھے، جنہیں وہ آج بھی یاد کرتی ہیں۔