پاکستان کی معروف قوالی جوڑی صابری سسٹرز کو نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر نمایاں کیا گیا۔ یہ اعزاز خواتین فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیے گئے ایک عالمی پروگرام کے تحت دیا گیا۔
انعمتہ صابری اور سمن صابری پر مشتمل یہ جوڑی صابری قوال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور گزشتہ چند برسوں میں اپنی منفرد گائیکی سے بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کر چکی ہے۔ صابری سسٹرز نے اس کامیابی کو پاکستان اور اپنی موسیقی کی روایت کے لیے باعثِ فخر قرار دیا، جبکہ وہ جلد اپنے پہلے برطانیہ کے دورے میں روایتی قوالی اور جدید موسیقی کا امتزاج پیش کریں گی۔
