ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کراچی میں 8 محرم الحرام کے جلوس کے لیے سیکیورٹی سخت، صدر اور اطراف کی سڑکیں بند

کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے جلوس کے روٹ پر واقع صدر، ریگل چوک اور ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق مرکزی جلوس کی برآمدگی سے قبل اس کی گزرگاہ کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور سیکیورٹی اہلکار علاقے کی کڑی نگرانی کریں گے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔