ذات صلة

جمع

برطانیہ میں لے پالک بچے کے قتل کیس کا فیصلہ، ٹیچر مجرم قرار

برطانیہ میں 13 ماہ کے لے پالک بچے کے قتل اور بدسلوکی کے مقدمے میں عدالت نے ایک ٹیچر کو مجرم قرار دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق بچے کو کئی ماہ تک تشدد اور ناروا سلوک کا سامنا رہا، جبکہ تحقیقات کے دوران ملزم کے بیانات بھی حقائق سے متصادم پائے گئے۔ عدالت نے ملزم کے ساتھی کو بھی جرم میں معاونت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دونوں افراد کو سزا سنانے کا فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔