ذات صلة

جمع

موٹر وے پولیس کی دیانتداری، لاکھوں کے زیورات اصل مالک کے حوالے

گوادر کے قریب گشت کے دوران موٹر وے پولیس کو سڑک پر پڑا ایک بیگ ملا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔ پولیس نے مختلف ذرائع سے مالک کا سراغ لگایا اور ضروری تصدیق کے بعد سامان اسے واپس کر دیا۔ معلوم ہوا کہ دورانِ سفر بیگ سڑک پر گر گیا تھا اور مالک کو اس کا علم نہیں ہو سکا تھا۔