راولپنڈی کے علاقے حبیب کالونی میں سیوریج نالے میں گرنے والے 7 سالہ بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن مسلسل جاری ہے۔ حکام کے مطابق بچے کو تلاش کرنے کی کوششیں گزشتہ 14 گھنٹوں سے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی متعلقہ انتظامیہ کو ریسکیو کارروائی کی نگرانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
