ذات صلة

جمع

نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 2 منٹ چورنگی کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل افراد کے تشدد سے ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہو گیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بعد ازاں ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ شہر میں رواں سال ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔